Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے منیٰ میں چاڈ کے صدر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو منیٰ پیلس میں چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چاڈ کے تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت و کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن موسی العبیان، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان، ولی عہد کے سیکریٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور چاڈ میں سعودی سفیرعطااللہ الزاید بھی موجود تھے۔

شیئر: