حج کے دوران فوڈ پوائزننگ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا
حفظان صحت کی کوششیں ایام تشریق کے دوران بھی جاری رہیں گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت بلدیات و ہاوسنگ کا کہنا ہے ’ایام حج کے دوران اب تک کوئی فوڈ پوائزننگ کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔‘
حجاج کے لیے صحت مند ماحول کو بر قرار رکھنے کےلیے صفائی اور حفظان صحت کی کوششیں ایام تشریق کے دوران بھی جاری رہیں گی۔
وزارت کی فیلڈ ٹیموں نے مکہ اور مقدس مقامات پر کیٹرنگ کچن، فوڈ سٹیبلشمنٹ اور شاپس کے 38 ہزار سے زائد معائنے کیے، فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ اور فکسڈ لیبارٹریز کے ذریعے 5 ہزار سے زائد فوڈ سیمپلز کی جانچ کی گئی۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت بلدیات و ہاوسنگ کے تحت مکہ میونسپلٹی نے حج سیزن کے دوران مقدس مقامات سے 16 ہزار سے زائد فضلہ (ویسٹ) ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق حج مقامات سے اوسط یومیہ 200 ٹن سے زیادہ ویسٹ ہٹایا گیا۔

وزارت نے بتایا’ مقدس مقامات پر 88 ہزار سے زیادہ صفائی یونٹس ہیں، جن میں 123 ویسٹ کمپیکٹرز، 45 ہزار کنٹینر، ایک ہزار 235 کمپیکٹنگ بنز اور فیلڈ آپریشنز میں استعمال ہونے والی تین ہزار سے زیادہ گاڑیاں اور مشینیں شامل ہیں۔‘
22 ہزار سے زیادہ کارکنوں، انسپکٹرز اور عملے نے ان کوششوں میں حصہ لیا۔ مکہ اور مقدس مقامات میں چار ہزار سے زیادہ مقامات پر انوائرمینٹل سینیٹائزیشن کی گئی۔

فیلڈ ٹیموں نے حجاج کی عرفات سے روانگی کے بعد منی کی فوری بحالی اور میونسپل خدمات کو جاری رکھا تاکہ حجاج کی واپسی کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
