Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کا انتقال، سعودی قیادت کی تعزیت

2012 میں علی عبدللہ صالح کے مستعفی ہونے کے بعد صدر بنے تھے( فوٹو: اے ایف پی)
 سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سابق یمنی صدر جمعرات کو ریاض میں 80 برس کی عمر میں خرابی صحت کے باعث انتقال کر گئے۔
جنوبی یمن سے تعلق رکھنے والے فوجی کمانڈر عبد ربہ منصور ھادی، دو دہائیوں کے طویل عرصہ تک صدر علی عبداللہ صالح  کے نائب رہے۔ 2012 میں علی عبدللہ صالح کے مستعفی ہونے کے بعد صدر بنے۔
انہوں نے اپنے دور صدارت میں ایک ہنگامہ خیز عبوری دور کی نگرانی کی، جس میں آئینی اصلاحات کی کوششیں، سیاسی بدامنی اور ایران سے منسلک حوثی ملیشیا کے ساتھ بڑھتا ہوا تنازع شامل تھا۔
2022 میں عبد ربہ منصور ھادی نے اپنے صدارتی اختیار ایک آٹھ رکنی قیادت کونسل کو منتقل کیے، جس کی سربراہی رشاد العلیمی کر رہے تھے تاکہ امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے اور ملک میں تباہ کن خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کوشش کی جا سکے۔
عبد ربہ منصور ھادی نے 1966 مں برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہر سٹ سے گریجویشن کیا اور فوج میں کیریئر کا آغاز کیا۔

 

شیئر: