یہ بھینسا دیکھ کر لوگ اسے ‘ڈونلڈ ٹرمپ’ کیوں کہہ رہے ہیں؟ اور قربانی سے صرف چند لمحے پہلے اس کی قسمت کیسے بدل گئی؟ 700 کلو وزنی اس البینو بھینسے کو عید الاضحیٰ پر قربان کیا جانا تھا لیکن پھر اس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پھیل گئیں۔ لوگوں نے اس کا نام ہی ‘ڈونلڈ ٹرمپ’ رکھ دیا۔ وائرل شہرت کے بعد حکام نے بڑا فیصلہ کیا۔ اب یہ بھینسا قربان نہیں ہوگا بلکہ اسے بنگلہ دیش کے ایک چڑیا گھر میں رکھا جائے گا، جہاں اس کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے گی۔ دیکھیے اے ایف پی کی ویڈیو