Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشنل پلان کامیاب، حج سیزن مییں 45 ملین مکعب میٹر پانی فراہم

پانی کے ایک لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)ْ
سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے حج سیزن 2026 کے لیے آپریشنل پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے، مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں 45 ملین مکعب میٹر سے زیادہ پانی فراہم کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ’یکم ذو القعدہ سے  شروع ہونے والے حج سیزن میں مسجد الحرام  اور مقدس مقامات پر چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی جاری رہی۔‘
حج سیزن میں پانی کے ایک لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 31 ملین مکعب میٹر واٹر ٹریٹمنٹ کی گئی۔
 بیان میں کہا گیا’ مکہ مکرمہ اور مقامات پر آپریشنز میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سیزن کے دوران مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی جاری رہی۔‘
سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ’آئندہ حج سیزن 2027 کی تیاریوں کا آغاز کردیا تاکہ عازمین حج کے لیے بہترین خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ عازمین آسانی اور ذہنی اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔‘

حج سیزن میں پانی کی تقسیم ایک مربوط نظام کے تحت کی گئی، جو عازمین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔
یہ اقدامات آپریشنل پلان کے مطابق ہیں جس کا مقصد حج سیزن کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کوششیں عازمین حج کو آسانی اور سکون کے ساتھ مناسک ادا کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

 

شیئر: