حج مقامات میں پانی کی فراہمی 5.5 مکعب میٹر سے تجاوز
عازمین حج کی آمد کے ساتھ پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی واٹر اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ یکم سے سات ذوالحجہ تک مکہ اور مقدس مقامات میں پانی کی فراہمی 5.5 مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق پانی کی تقسیم ایک مربوط نظام کے تحت کی گئی جو حج سیزن میں عازمین کی خدمت کےلیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے ’مقدس مقامات پرعازمین حج کی آمد کے ساتھ پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘
7 ذو الحجہ کو پانی کی فراہمی 8 لاکھ 49 ہزار 895 مکعب میٹر تک پہنچ گئی جبکہ 6 ذوالحجہ کو 8 لاکھ 21 ہزار 132 مکعب میٹر رہی تھی۔
اس کے علاوہ 7 ذوالحجہ کو تیکنیکی اور لیبارٹری ٹیموں نے مختلف آپریشنل مقامات پر پانی کی کوالٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے 4 ہزار 288 سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے۔
یہ اقدامات آپریشنل پلان کے مطابق ہیں جس کا مقصد حج سیزن کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ کوششیں عازمین حج کو آسانی اور سکون کے ساتھ مناسک ادا کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔
