روسی مارکیٹ میں سعودی کھجور کی دستیابی بڑھانے کا جائزہ
تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع بھی تلاش کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سارہ بنت بندر نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں سعودی سفارتخانے میں مملکت میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں کھجور کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی پارٹنرشپ کو وسعت دینے اور روسی مارکیٹ میں کھجور اور اس کی مصنوعات کی دستیابی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع بھی تلاش کیے۔ پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے ویلیو ایڈڈ انیشیٹیو اور کھجور کی مصنوعات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی سفیر نے کونسل کی کوششوں کی سپورٹ کی، مضبوط شراکت داریوں کو فروغ دینے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے روسی اداروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
