Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیر خارجہ کا پیغام موصول

روسی سفیر نے وزارت کے انڈر سیکرٹری سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے، جو دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ میں کثیر الجہتی بین الاقوامی امور کے انڈر سکرٹری اور وزارت کی ایجنسی برائے اقتصادی و ترقیاتی امور کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی سے منگل کو ریاض میں وزات کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
۔ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: