سعودی وزیر خارجہ یورپی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قبرص پہنچ گئے
ملاقاتوں میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور تبادلہ خیال کیا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان یورپی کونسل برائے خارجہ امور کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو قبرص پہنچ گئے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان قبرص کے شہر لیما سول میں ہونے والے اجلاس کے دوران ملاقاتوں میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور بات کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کےلیے کئی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
