آسٹریلیا کے دیہی علاقے میں وائلڈ لائف افسران نے نایاب اور غیر ملکی کیڑے مکوڑوں کی بلیک مارکیٹ کے خلاف ایک انوکھی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے لال بیگ (کاکروچ) کی افزائشِ نسل کے ایک غیر قانونی مرکز کو سیل کر دیا ہے۔ آسٹریلوی محکمہ ماحولیات کے مطابق سڈنی کے مغرب میں واقع قصبے ’باتھرسٹ‘ میں ایک تجارتی بریڈر پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ سے زائد ممنوعہ لال بیگ برآمد کیے گئے ہیں۔ رینگنے والے ان کیڑوں کی بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ ڈالرز (قریباً سوا کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ