Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سنیما: باکس آفس پر ایک ہفتے میں 38.1 ملین ریال کی ریکارڈ آمدنی

سنیماؤں میں 59 فلموں کی نمائش کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سنیما گھروں میں مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران باکس آفس پر تقریباً 38.1 ملین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سنیماؤں میں 59 فلموں کی نمائش کی گئی جبکہ 7 لاکھ 44 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔
 آمدنی اور ٹکٹوں کی فروخت میں یہ اضافہ عید الاضحی کی تعطیلات میں سنیما گھروں کی بڑھتی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مئی کے پہلے ہفتے میس باکس آفس کی آمدنی 24.4 ملین رہی جبکہ 4 لاکھ 51 ہزار 300 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران باکس آفس پر 22.1 ملین کی آمدنی ریکارڈ کی گئی جبکہ 50 فلموں کے 4 لاکھ 17 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔
تیسرے ہفتے میں باکس آفس پر آمدنی 22.5 ملین جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 4 لاکھ 30 ہزار 800 رہی۔
مئی کے پورے مہینے کے دوران باکس آفس پر 107.1 ملین کی آمدنی  ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹکٹوں کی فروخت دو ملین سے زیادہ رہی۔ 
جو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، ان میں بایوپک، ڈرامے، عربی کامیڈی، ایکشن، ہارر اور تھرلرز شامل ہیں۔
فلم ’مائیکل‘ سعودی باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں سرفہرست رہی، اس کے بعد فلم ’واٹ دی ٹاک اباؤٹ‘ اور ’سیون ڈاگز‘ کا نمبر رہا۔

 

شیئر: