Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے والے قدرتی محفوظ علاقوں کی تعداد کتنی ہے؟

العلا کے کل رقبے کے تقریباً نصف یعنی 50 فیصد علاقے کو ابھی تک محفوظ زون قرار دے دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کا رائل کمیشن خطے میں نباتات اور حیوانات کے کثرت سے یکجا ہونے پر پیدا ہونے والے متوازن ماحول کی حفاظت کے لیے مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کوششوں کا دائرۂ کار قدرتی طور پر چھ ایسی محفوظ پناگاہیں یا نیچر ریزرو ہیں جن میں شرعان، غرامیل، حرہ، الزبن، حرۃ عویرض، وادی النخلا اور خیبر شامل ہے جس کی نگرانی کمیشن خود کرتا ہے۔
اِن مقامات پر ایکو سسٹم کو درست کرنے، زمین کو اصل شکل پر بحال کرنے اور سبزے کو وسعت دینے کی غرض سے مقامی نباتات کی کاشت میں اضافہ کرنے کی یہ جامع کوششیں، سعودی گرین انیشیٹیو کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔

اس انیشیٹیو کے تحت العلا کے کل رقبے کے تقریباً نصف یعنی 50 فیصد علاقے کو ابھی تک محفوظ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
شرعان نیشنل پارک جس کا رقبہ 1543 سکوائر کلومیٹر ہے، اِن چھ قدرتی پناہ گاہوں میں جنگلی حیات کی بحالی اور قدرتی وسائل کی پائیداری کی وجہ سے سب سے ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔

یہ ریزرو جو عالمی ادارے آئی یو سی این کی گرین لسٹ میں شامل ہے۔ یہاں قدرتی مسکن، سائنسی تحقیق اور کم اثر رکھنے والی ماحولیاتی سیاحت مل کر خطے کے قدرتی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

 

شیئر: