جدہ میونسپلٹی کے 129 مخدوش عمارتوں کو خالی کرنے کے نوٹس
سروے ٹیمیں دیگر علاقوں میں بھی عمارتوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔( فوٹو: عرب نیوز)
جدہ میونسپلٹی نے الغلیل کے علاقے میں 129 عمارتوں کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں، جنہیں مخدوش قرار دیا گیا تھا۔
یہ اقدام عوامی تحفظ کو بہتر بنانے اور مخدوش عمارتوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کی ایمرجنسی اینڈ کرائسز منیجنمنٹ ٹیم نے خطرے سے دو چار عمارتوں کو نوٹس دینا شروع کر دیے تاکہ قانونی کاررواوی مکمل کی جا سکے۔
عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی امور کو مکمل کرنے کے لیے بلدیہ کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔
یہ اقدام جدہ کمشنری میں مخدوش عمارتوں سے نمنٹے کےلیے میونسپلٹی کے پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے۔
جدہ میونسپلٹی کی جانب سے شہر کے منظر نامے کو بہتر بنانے اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مخدوش اور قدیم عمارتوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

میونسپلٹی نے شہر کے متعدد علاقوں جن میں الفیصلیہ، الربوہ، الفاروق اور الرویس شامل کا سروے کیا، ایسی عمارتیں جو رہنے کے قابل نہیں، ان کی نشاندہی کی گئی۔
سروے ٹیمیں شہر کے دیگر علاقوں کا بھی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ تیار کر رہی ہیں۔
اس کا آغاز عمارتوں کی حالت کی نشاندہی سے ہوگا۔ اس کے بعد جائیداد کے مالکان کو آگاہ کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق مہلت دی جائے گی۔
