سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ جس کے تحت 212 ججوں کا تقرر کیا گیا یا ترقی دی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔‘
انہوں نے سعودی قیادت کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہی فرمان مملکت میں عدلیہ کی کارکردگی کو مضبوط بنائے گا۔
ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا تاکہ وہ انصاف کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔