Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں فرانسیسی صدر کی مشیر کا خیر مقدم کیا

سعودی وزیر خارجہ نے پرتگال کے ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں فرانسیسی صدر کی مشیر برائے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی ڈورا کیٹوٹی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعاون، خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ میں یورپین ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے جمعرات کو پرتگال کے ہم منصب پاولو رینگل کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان نے 2027 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکن کے طور پر پرتگال کے انتخاب پر مبارکباد دی۔
انہوں نے سعودی عرب اور پرتگال کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کی امید کا اظہار کیا تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی میں کردار ادا کیا جا سکے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: