Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لہراتے قومی پرچم اور ملی نغمے: میامی میں سعودی ٹیم کی حمایت میں شائقین کا مارچ

مارچ میں بڑی تعداد میں سعودی شائقین نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قومی فٹبال ٹیم کے فینز کونسل نے آج میامی میں ٹیم کی حمایت میں ایک فین مارچ کا انعقاد کیا جو سعودی قومی ٹیم کے یوراگوئے کے خلاف میچ سے قبل کیا گیا۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب یہ میچ میامی میں کھیلا جائے گا جہاں گرین فیلکنز اپنی فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کریں گے۔
اس مارچ میں بڑی تعداد میں سعودی شائقین نے شرکت کی جنہوں نے فخر کے ساتھ قومی پرچم لہرائے اور حب الوطنی کے نغمے گائے۔ 
اس موقع پر ایک پُرجوش ماحول قائم ہوگیا جو گرین فیلکنز کے ورلڈ کپ سفر کے دوران شائقین کے زبردست جوش و جذبے اور غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتا تھا۔

شیئر: