Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فینز اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب

سعودی عرب کی قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں یونانی کوچ جورجیوس دونیس کی قیادت میں اترے گی (فوٹو: اے پی)
امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث سعودی فٹبال فینز اپنی ٹیم کو گروپ ایچ میں سپین، یوروگوئے اور کیپ ورڈی کے ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مداح اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ گرین فالکنز اس مرتبہ گروپ راؤنڈ سے اگلے مرحلے تک بھی رسائی حاصل کریں گے اور تاریخ میں دوسری مرتبہ ناک آؤٹ راؤنڈ کھیلیں گے۔
سعودی عرب نے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی تاریخی کامیابی 1994 کے ورلڈ کپ میں حاصل کی تھی۔
سعودی عرب کی قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں یونانی کوچ جورجیوس دونیس کی قیادت میں اترے گی جو پرامید ہیں کہ ٹیم مشکل مقابلوں کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
سپین کی ٹیم جو کے یورپین چیمپیئن بھی ہے، اس مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے اور اس کے سکواڈ میں دنیائے فٹبال کے ٹاپ ٹیلنٹڈ کھلاڑی شامل ہیں۔
سعودی عرب ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز یوروگوئے کے خلاف میچ سے کرے گا۔ یوروگوئے نے 1930 اور 1950 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
اس جنوبی امریکی ٹیم کے کوچ مارسیلو بیسلا ہیں اور ان کے سکواڈ میں کئی شاندار کھلاڑی موجود ہیں۔

سعودی عرب ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز یوروگوئے کے خلاف میچ سے کرے گا (فوٹو: اے ایف پی/گیٹی امیجز)

دوسری جانب کیپ ورڈی کی ٹیم کوالیفائرز اور افریقہ کپ آف نیشنز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔
کوچ پیڈرو لیٹاؤ کی قیادت میں یہ ٹیم سخت مقابلہ دینے کے لیے پرامید ہے اور انٹرنیشنل سٹیج پر زیادہ تجربہ کار ٹیموں کے خلاف اپنی قابلیت دکھا سکتی ہے۔

 

شیئر: