سعودی گرین فیلکنز کی میامی روانگی، یوراگوئے کے خلاف میچ کی تیاریاں مکمل
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے ہفتے کے روز اپنی تیاریوں کا اختتام ایک بند تربیتی سیشن کے ساتھ کیا جو آسٹن کے کیو ٹو اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم فلوریڈا کے شہر میامی کے لیے روانہ ہوگئی جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی میچ میں یوراگوئے کا سامنا کرے گی۔
سعودی ٹیم نے ہیڈ کوچ جورجیوس ڈونیس کی نگرانی میں کیو ٹو سٹیڈیم میں اپنی تربیتی مشق کی۔ سیشن کا آغاز وارم اپ ایکسرسائزز سے ہوا جس کے بعد بال پر کنٹرول اور ٹیکٹیکل مشقیں کرائی گئیں۔
اس کے بعد کوچ نے میدان کے ایک تہائی حصے میں پریکٹس میچ کروایا۔ ٹریننگ کا اختتام سیٹ پیس مشقوں پر ہوا، جس کے ساتھ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی تیاری مکمل کی۔