Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کی منڈیوں میں کھجور کی پہلی فصل پہنچ گئی

الاحسا میں سالانہ تقریباً 120,000 ٹن کھجوریں پیدا ہوتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الاحسا کی مارکیٹوں میں کاشت کے بعد پہلی مرتبہ تازہ کھجوریں پہنچنی شروع ہو گئی ہیں، جو سیزن کے آغاز کا ایک اعلان ہے جس کا انتظار کسان شدت سے کر رہے تھے۔
الاحسا میں کھجوروں کے دو لاکھ درختوں سے سالانہ تقریباً 120,000 ٹن کھجوریں پیدا ہوتی ہیں جنھیں مشرقی ریجن اور مملکت کے مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مرتبہ درجۂ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے کھجوریں جلدیں پک گئیں ہیں۔
کسان کھجوروں کی تقریباً 20 مشہور اقسام کو مارکیٹوں میں بھیجنے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔
آج کل کھجوروں کو علیحدہ کیا جا رہا ہے اور کوالٹی، سائز، رنگ اور ذائقے کی بنیاد پر مختلف قیمتوں پر اُن کی فروخت جاری ہے۔

کاشت سے ملنے والی معاشی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے، بلدیہ الاحسا اور دیگر متعلق اداروں کے ساتھ مل کر کئی انیشیٹیوز کا آغاز بھی کیا ہے۔
فیلڈ میں جانے والی ٹیمیں، نیلامی کے عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں اور مارکیٹنگ کے لیے مخصوص پلیٹ فارم قائم کر رہی ہیں جن میں موسمی کھجور فیسٹیول اور سال بھر لگنے والی کسانوں کی چھوٹی مارکیٹیں بھی شامل ہیں۔

اس سے مارکیٹوں میں کھجوروں کی مسلسل دستیابی یقینی ہو جاتی ہے اور مقامی پیداواری افراد اور اداروں کا تاجروں اور صارفین کے ساتھ رابطہ بھی آسان ہو جاتا ہے۔

 

شیئر: