Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال میچز اور تفریح ساتھ ساتھ: مکہ میں شائقین کے لیے ’ورلڈ کپ 2026 خیمہ‘

یہ اقدام شہریوں اور رہائشیوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی، شائقین فٹبال کو ورلڈ کپ 2026 کے میچز براہ راست دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
 ’ورلڈ کپ 2026 خیمے‘ کا افتتاح شہریوں اور رہائشیوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا، شائقین، دنیا کے بڑے فٹبال ایونٹ کو تفریحی اور انٹرایکٹیو ماحول میں فالو کر سکیں گے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام مکہ مکرمہ میں معیار زندگی کو بہتر بنانے اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، شائقین کو فٹبال میچز دیکھنے ساتھ ساتھ متنوع تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
 ’ورلڈ کپ 2026 خیمے‘ کے لیے مکہ مکرمہ کے اہم مقامات تجویز کیے گئے ہیں، ان میں تلال مکہ، مکہ یارڈ اور الامام پارک شامل ہیں۔
منصوبے کا مقصد فٹبال میچز دیکھنے کے روایتی طریقے کو جامع تفریحی تجربے میں تبدیل کرنا ہے، اس کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ان میں فیس پینٹنگ سٹیشنز، انٹرایکٹو فوٹو زونز، فٹبال شائقین کے لیے ’ورلڈ کپ مجلس‘ کے علاوہ یومیہ مقابلے، انعامات اور سپورٹس چیلنجز شامل ہیں۔
یہ سرگرمیاں مختلف ایج گروپ کے لیے ہیں تاکہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران فٹبال شائقین کی شرکت میں اضافہ ہو۔
اس اقدام کی سپورٹ ایک جامع میڈیا پلان کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں پروفیشنل ویژول کانٹینٹ کی تیاری، تصویری کوریج اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے شارٹ وڈیوز شامل ہیں۔

 

شیئر: