سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’منگل 16 جون کو یکم محرم الحرام ہے، نئے ھجری سال 1448ھ کا آغاز ہوگا۔‘
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ ’ پیر 15 جون 2026 (29 ذی الحجہ) کی شام نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے۔‘
ام القری کیلنڈر کے مطابق منگل 16 جون ماہ محرم 1448ھ کی پہلی تاریخ ہے۔