Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ہجری سال کا آغاز، مسجدالحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے مناظر

نئے ہجری سال کے آغاز پر مسجدالحرام میں غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہوئیں اور منگل کی صبح کسوہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ 
کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے مطابق کعبۃ اللہ کے غلاف یعنی کسوہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 825 کلوگرام خام ریشم، 120 کلوگرام چاندی کی تار جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے، 60 کلوگرام خالص چاندی اور 410 کلوگرام خام روئی استعمال ہوتی ہے۔ غلافِ کعبہ کا وزن 1410 کلوگرام ہے۔ دیکھیے الاخباریہ ٹی وی کی ویڈیو میں

شیئر: