Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلافِ کعبہ کی تبدیلی صرف تین گھنٹوں کے اندر مکمل

حرمینِ شریفین کی نگہداشت پر مامور جنرل اتھارٹی نے یکم محرم الحرام کو نئے ہجری سال کے آغاز پر کسوۂ کعبہ کی تبدیلی صرف تین گھنٹے کے اندر مکمل کی۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو بیت اللہ سے وابستہ انتہائی اہمیت والے تکینکی اور تنظیمی آپریشن کے لیے اتھارٹی کی بھرپور تیاری اور جدید قومی مہارتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
اِس سال کی تقریب ظاہر کرتی ہے کہ اتھارٹی نے قومی مہارتوں اور سال بہ سال آپریشنل کارکردگی سے حاصل ہونے والے تجربات کو بروئے کار لا کر اور اس عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے لگاتار کوششوں کے ذریعے کسوۂ کعبہ کی تبدیلی کے دورانیے میں واضح کمی کی ہے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے دوران کارکردگی کے پیمانوں، کوالٹی اور حفاظتی انتظامات کو بہترین تکنیکی اور تنظیمی معیار کے مطابق برقرار رکھا گیا۔
یہ شاندار کامیابی اِس طرح کے خصوصی آپریشنز کا انتظام کرنے میں سعودی مہارت، قابلیت اور پروفیشنلزم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور حرمین شریفین اور اُن سے وابستہ تمام اُمور میں خدمات کی فراہمی کے لیے دانشمندانہ سعودی قیادت کی بھرپور توجہ کا ترجمان ہے۔

شیئر: