پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں بہتری
سعودی یونیورسٹی اب ’ٹرپل کراون‘ کا درجہ رکھتی ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں 50 درجے ترقی کر کے بین الاقوامی سطح پر 677 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا اعلان جامعات کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے والی برطانوی کمپنی کوا کوارئی سائمنڈز نے کیا ہے۔
یہ پروگریس، انٹرنیشنل ریسرچ نیٹ ورک انڈیکیٹر میں شاندار کارکردگی کے باعث ممکن ہوئی ہے، یونیورسٹی عالمی سطح پر 88 ویں اور سعودی جامعات میں دوسرے نمبر پر ہے، جو اس کی انٹرنیشنل ریسرچ پارٹنر شپ کی وسعت اور اہلیت کو ظاہر کرتی ہے۔
پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی اب ’ٹرپل کراون‘ کا درجہ رکھتی ہے۔ بیک وقت دنیا کی تین ٹاپ رینکنگ، کیو ایس، ٹائمز ہائر ایجوکیشن اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی اکیڈمک رینکنگ میں اسے شامل کیا گیا ہے۔
ہہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی رینکنگ میں آگے بڑھنے کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
