سعودی عرب میں طلبہ کو توکلنا ایپ کے ذریعے تعلیمی نتائج تک رسائی
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے وزارت تعلیم کے اشتراک سے اس سال جنرل ایجوکیشن کے طلبہ کے لیے یونیفائیڈ ایپ ’توکلنا‘ کے ذریعے تعلیمی نتائج تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا، والدین اور طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیمی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
یہ سروس سرکاری اداروں کے درمیان جاری ہم آہنگی اور ایسی جدید تیکنیکی حل کی فراہمی کا حصہ ہے جو اس سے فائدہ اٹھانے والوں بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے تجربے کو آسان بناتے ہیں۔
یہ توکلنا ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے سے متعلق وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
