Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بہترین سمارٹ عرب گورنمنٹ ایپلی کیشن ایوارڈ ’توکلنا‘ کے نام

ایپ پر 11 سو سے زائد حکومتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی قومی ایپلی کیشن’توکلنا‘ کوبہترین اسمارٹ عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوراڈ کا حقدار قرار دے دیا گیا۔ مصر میں ہونے والی لیگ آف عرب اسٹیٹس کے تحت ایکسیلنس ایوارڈ کے چوتھے سیشن میں ایوارڈ دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قاھرہ میں ہونے والے عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ کے لیے مختلف ایپلی کیشنز کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سب سے بہترین ایپ ’توکلنا‘ کو قرار دیا گیا۔
 ایپ کی بہترین کارکردگی اور صارفین کے تجربے اور مملکت میں ڈیجیٹل سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایپ کے استعمال میں آسانی اور 1100 سے زائد خدمات کی فراہمی و دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز کی مد میں جاری کی جانے والی توکنا ایپ نمایاں و مثالی حکومتی ایپلی کیشن ہے جس نے مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو بہت تیز کیا جو عرب ممالک میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے۔
ایپ کے ذریعے محفوظ  سروسز کا حصول انتہائی آسان ہوتا ہے جس سے مقامی شہری، مملکت میں مقیم غیرملکی اور آنے والے زائرین بھی بہتر طریقے سے مستفیض ہوتے ہیں۔
مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف میں سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے اور آپریشنل کارکردگی و معیار کو بلند کرنا بھی شامل ہے ۔
واضح رہے عرب گورنمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ لیگ آف عرب اسٹیسٹس کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد معیار اورجامعیت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: