شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈش وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور
خطے اور غزہ میں انسانی صورتحال پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں سویڈن کی ہم منصب ماریہ مالمیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے ملاقات میں سعودی عرب اور سویڈن کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور خطے کے ممالک کی سکیورٹی اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سویڈن کی وزیر خارجہ نے مملکت کے خلاف ایران کے حملوں کی مذمت کی اور مثاثرہ ملکوں سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی معیشت کو حالیہ صورتحال کے اثرات سے بچانے کے لیے آبنائے ہرمز میں فریڈم آف نیویگیشن بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی انسانی صورتحال لبنان میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں اور خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت بھی بات کی تاکہ علاقائی امن اور سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
