Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النصر کے کپتان رونالڈو کا نیا ریکارڈ: چھ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا اور 39ویں منٹ میں دوسرا گول داغا (فوٹو: اے پی)
پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے چھ ورلڈ کپ میں گول سکور کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ کارنامہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ کے دوسرے مرحلے کے گروپ کے میچ میں امریکہ کے شہر ہوسٹن میں ازبکستان کے خلاف پرتگال کی صفر پانچ سے شاندار فتح کے دوران انجام دیا۔
پرتگال اور سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا اور 39ویں منٹ میں دوسرا گول داغا جس کے بعد ان کے بین الاقوامی گولز کی مجموعی تعداد 145 ہو گئی۔ ان میں 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 کے ورلڈ کپ میں کیے گئے 10 گول بھی شامل ہیں۔
سعودی فٹبال کلب النصر نے اپنے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’پرتگال کی شاندار فتح پر ہمارے سٹارز کرسٹیانو رونالڈو اور ژواؤ فیلکس کو مبارکباد‘

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے لیے ورلڈ کپ گولز کے حوالے سے یوسیبیو کا ریکارڈ بھی ایک گول سے توڑ دیا۔

شیئر: