Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں کل شکایات کی تعداد 2155 رہی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن( جی اے سی اے) نے ایئرپورٹس اور قومی فضائی کمپنیوں کے بارے میں مسافروں کی شکایات کا انڈیکس جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ انڈیکس مئی 2026 میں جمع کرائی گئی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بتایا ’مئی کے مہینے میں کل شکایات کی تعداد 2155 رہی۔ السعودیہ کے خلاف شکایات کی شرح سب سے کم رہی جو ایک لاکھ مسافروں پر 43 شکایات تھیں جبکہ ان کے بروقت ازالے کی شرح 81 فیصد ہے۔‘
فلائی ناس کے خلاف ایک لاکھ مسافروں پر 58 شکایات موصول ہوئیں ان کے ازالے کی شرح 100 فیصد رہی۔
 فلائی اے ڈیل تیسرے نمبر پر رہی، جس کے خلاف ایک لاکھ مسافروں پر 90 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 99 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ فلائٹس کے بارے میں تھیں، اس کے بعد ٹکٹ اور سامان کے حوالے سے شکایات سامنے آئیں۔

مملکت کے ایئرپورٹس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف سب سے کم شکایات ملیں، ہر ایک لاکھ مسافروں پر شکایات کا تناسب ایک فیصد رہا۔‘
پرنس نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ جہاں سالانہ بنیادوں پر 6 ملین افراد کو سفری سہولت فراہم کی جاتی ہے، شکایات کا تناسب ایک لاکھ مسافروں پر صرف ایک فیصد رہا جبکہ اس کے حل کی شرح 100 فیصد رہی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں کنگ سعود ایئرپورٹ کے خلاف شکایات کا تناسب سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

 

شیئر: