Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے عمان اور اردن کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے جمعہ کی شب ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ رابطوں و مشاورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: