سعودی ولی عہد جی سیون سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے، دعوت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ
ولی عہد نے سمٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فرانسیسی صدر کی دعوت پر جی سیون سمٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔
ولی عہد نے جمعرات کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کو ایک خط میں 16 جون کو ایویان میں فرانسیسی جھیل کے کنارے واقع ریزورٹ میں ہونے والی جی سیون سمٹ میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا، جس میں مشرق وسطی میں جاری جنگ پر بات کی جانی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور سمٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے مطابق آئندہ منگل کو ہونے والی سمٹ میں آبنائے ہرمز کی بندش پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
