Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر لائن، ایئرپورٹ اور کارگو کی شکایات توکلنا ایپ سے درج کرائیں

ایپ کے ذریعے شکایت کا فالو اپ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کی سہولت اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل یونیفائیڈ پورٹل ’توکلنا‘ پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا ’مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایئر کیریئر، ایئرپورٹ اور کارگو کے حوالے سے توکلنا پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے اس کا فالو اپ بھی کیا جاسکتا ہے۔‘
 توکلنا ایپ پر شکایات درج کرانے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا اور سروسز کے معیار کو بڑھانا ہے۔
شکایات یا تجاویز کے حوالے سے اتھارٹی نے بتایا ’صارفین کی شکایات یا تجاویز فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ نہ صرف مسافروں کی شکایات دور کی جاتی ہیں بلکہ خدمات کا معیار بہتر ہوتا ہے۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے’ ڈیجیٹل چینلز کا انتخاب بہتری اور تیز رفتاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ایوی ایشن سیکٹر کے صارفین کی بروقت خدمت کی جا سکے گی۔‘

 

شیئر: