سلوواکیہ کا ایک چھوٹا سا گاؤں ’ولکولینیک‘ Vlkolínec جہاں سال بھر صرف 17 افراد مستقل رہائش پذیر ہیں، ان دنوں ’اوور ٹورازم‘ یر یعنی سیاحوں کے ضرورت سے زیادہ رش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اپنی روایتی لکڑی کے مکانات کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہونے والے اس گاؤں میں سالانہ قریباً ایک لاکھ سیاح آتے ہیں۔ تاہم اس شہرت نے مقامی آبادی میں شدید مایوسی پھیلا دی ہے۔ مزید جانیں اے ایف پی کی رپورٹ میں