جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ’روبوکپ‘ فٹبال ٹورنامنٹ نے شائقینِ کھیل کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، جہاں چھوٹے میدانوں میں روبوٹس بیک وقت کئی میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس انوکھے مقابلے کا بنیادی مقصد سال 2050 تک ایک ایسی جدید روبوٹک ٹیم تیار کرنا ہے، جو میدانِ عمل میں انسانوں کی عالمی چیمپئن فٹبال ٹیم کو ٹکر دے سکے۔ روئٹرز کی رپورٹ