اسلام آباد کے دیہی علاقے اٹھال کے رہائشی نے اپنی اہلیہ کے عشق میں ایک ایسا محل تعمیر کیا ہے جو ہے تو تاج محل جیسا، مگر نام ان کی اہلیہ کے نام پر ’ثوبیہ محل‘ رکھا گیا ہے۔
قریباً سو کنال کے رقبے پر پھیلے ہونے اس محل میں مغل دور کی جھلک دکھائی دیتی ہے اس کے اندر مقبرہ بھی ہے جہاں دو قبروں کی جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ اندر ایک میوزیم بھی موجود ہے۔
اس کے مالک زاہد پرویز کہتے ہیں کہ ’یہ سلسلہ بیوی کے عشق سے شروع ہوا اور ابھی چل رہا ہے۔‘
اس محل میں مزید کیا کچھ ہے جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار محمد یوسف خان کی اس ویڈیو میں