سعودی نائب وزیر خارجہ کی جوبا میں جنوبی سوڈان کے صدر سے ملاقات
ملاقات میں سعودی عرب اور جنوبی سوڈان کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر مایارڈٹ نے بدھ کو جوبا کے صدارتی محل میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جنوبی سوڈان کے تعلقات اور حالیہ بین الاقوامی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر نے جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ جیمز پیٹا مورگن اور صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں افریقی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صقر القرشی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی جنوبی سوڈان کے سرکاری دورے پر جوبا پہنچے ہیں۔
