Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی گلوبل کی انتہائی پرتعیش سیاحتی منزل کا افتتاح چند دنوں بعد

ریڈ سِی گوبل نے امالا ریزوٹ کے ’ٹرپل بے‘ ایریا میں ’سِکس سینسز‘ کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جہاں اگلے ہفتے سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
’سِکس سینسز‘ امالا، گاؤں کی طرز پر بحیرۂ احمر کے ساحل پر بنائی گئی ایک نفیس اور پُر تعیشں ریزوٹ ہے جس میں 100 سوئٹس اور نجی رہائش گاہیں ہیں تاکہ یہاں سیاحت کی غرض سے آنے والوں کو بہترین اور پُرسکون تجربہ فراہم کیا جا سکے۔یہ ریزوٹ جسمانی، ذہنی اور روح کی تازگی کے کو ذہن میں رکھ کر تعمیر کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈ سِی گلوبل گروپ کے سی ای او جان پگانو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سِکس سینسز‘ بین الاقوامی شہرت کی حامل ریزوٹ ہے جس کی جڑیں پائیدرای اور مقامی ثقافت میں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ریزوٹ، امالا کی سب سے موزوں شراکت دار ہے۔ موجودہ ریزوٹ، ریڈ سی گلوبل کا ’سِکس سینسز‘ کے ساتھ دوسرا منصوبہ ہے۔
بیان کے مطابق ’سِکس سینسز‘ ریزوٹ کا ڈیزائن، سعودی عرب کے روایتی ساحلی طرزِ تعمیر سے لیا گیا ہے جو ساحلوں، مینگرووز اور پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ اس ریزوٹ میں ایک سو سوئٹس اور وِلاز کے علاوہ پچیس برانڈڈ رہائش گاہیں بھی ہیں۔

تندرستی کے لیے فراہم کردہ سہولتوں میں ہیلتھ سینٹر کے ساتھ ایک سپا، ایک ریکوری لاؤنج، ایک تالاب، گرمی سے بچانے والی سہولتیں اور طرح طرح کی تھیریپیز ہیں۔ یہاں تین ریستوران، ایک بیکری، کافی روسٹری اور پکوان سکول ہے۔ اس ریزوٹ میں مہمانوں کو کئی تفریحی سرگرمیوں اور سیاحتی مشاغل تک رسائی دی جائے گی جن میں میرین لائف انسٹیٹیوٹ، امالا یاٹ کلب، سمندری اور صحرائی مہم جوئیاں اور خریداری کے علاوہ شاپنگ کی سہولتیں بھی شامل ہوں گی۔

ریڈ سی گلوبل کے بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں برس، اس سیاحتی منزل پر چھ اضافی ریزوٹس بھی کھول دیے جائیں گے۔ ٹرپل بے منصوبے کی تکمیل پر یہاں ہوٹلوں میں 1600 کمرے جب کہ نو ریزوٹس ہوں گے۔
ریڈ سی گلوبل سعودی وژن 2030 کے تحت بڑے بڑے گیگا پروجیکٹس میں سے ایک ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بحیرۂ احمر کو دنیا کی نمایاں سیاحتی منزل بنانا ہے جو ممکت کی معشیت کو تیل پر انحصار کو ختم کرکے دیگر شعبوں کے ذریعے متنوع بنانے کا ایک حصہ ہے۔

شیئر: