Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں 41 واکنگ ٹریکس جو صحت مند طرز زندگی کو سپورٹ کر رہے ہیں

 واکنگ ٹریکس کو پارکس اور پبلک سکوائرز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
  قصیم ریجن کی میونسپلٹی نے بریدہ شہر میں شہری منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے 41 واکنگ ٹریکس قائم کیے ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 44 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کے ریجنل ترجمان نایف عبدالربہ النفیعی نے بتایا ’واکنگ ٹریکس میں المنتزہ، الاسکان اور العقیلات شامل ہیں۔‘
 واکنگ ٹریکس کو پارکس، باغات اور پبلک سکوائرز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ عوامی مقامات کے درمیان رابطے کو بہتر بنایا جا سکے اور وسیع پیمانے پر کمیونٹی سرگرمیوں کی سپورٹ کی جا سکے۔
 واکنگ ٹریکس کمیونٹی کو محفوظ اور مناسب راستے فراہم کرکے زیادہ فعال طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ مختلف عمر کے گروپوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کی سپورٹ کر تے ہیں۔

 قصیم میونسپلٹی ایسے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد عوامی مقامات کو ترقی دینا، شہری منظر نامے کو بہتر بنانا، بلدیاتی خدمات کے معیار کو بڑھانا اور پائیدار شہری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ یہ کوششیں معیار زندگی پروگرام اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہیں۔

 

شیئر: