فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ کو 1-2 سے شکست، دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا
جمعرات 16 جولائی 2026 0:11
میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے مسلسل دو گول کرکے فتح حاصل کی ( فوٹو: اخبار24)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی، مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا۔
یاد رہے اٹلانٹا میں 40 برس بعد ارجنٹینا اور انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل تھے۔
پہلے ہاف کے دس منٹ بعد انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55 ویں منٹ میں انتونی انتونی گورڈن نے سکور کیا۔
اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ 1966 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے قریب ہے، لیکن میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے مسلسل دو گول کرکے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کر دیے۔
ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز نے 85 ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کیا، پھر جب ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ڈرا ہو جائے گا، سٹاپچ ٹائم میں لیونل میسی کے کراس پر لاو ٹاور مارٹینز نے ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کرکے فیصلہ کن برتری دلا دی۔
ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں عالمی چیمپیئن بن چکا ہے، جبکہ 2022 میں تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب وہ مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی عالمی ٹرافی جیتنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ارجنٹینا کے پاس برازیل کے بعد مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا موقع ہے۔ 1962 میں برازیل کے بعد سے کوئی ٹیم مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن نہیں بن سکی ہے۔
جنوبی امریکی ٹیم اتوار کو نیوجرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں یورپی چیمپیئن سپین سے فائنل میں ٹکرائے گی، جس نے منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دی تھی۔