ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل جوڈ بیلنگھم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ نہ صرف ارجنٹائن نے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی بلکہ انگلینڈ کے سٹار مڈفیلڈر میچ کے اختتام پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جھگڑے میں الجھ گئے۔
نیشنل نیوز کے مطابق ریئل میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے جوڈ بیلنگھم، جو پورے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے تھے، اس وقت شدید مایوسی کا شکار ہو گئے جب لیونل میسی کے شاندار اسسٹ سے ارجنٹینا نے 2-1 سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ میسی نے ارجنٹائن کے دونوں گولز میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
بیلنگھم میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ پہلے ہاف میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب اینزو فرنانڈیز نے ایلیٹ اینڈرسن کے سر کے پچھلے حصے پر بازو مارا، تاہم ریفری اسماعیل الفتح نے کوئی فاؤل نہیں دیا۔ اس واقعے کے بعد ریفری کو بیلنگھم اور لیونل میسی کے درمیان مداخلت کرنی پڑی۔
پہلے ہاف کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار تلخ جملوں اور دھکم پیل کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی فتح کا جشن منانے کے لیے ایک جگہ جمع ہوئے تو بیلنگھم ان کی جانب بڑھے اور بینچ پر موجود ارجنٹائن کے ڈیفینڈر ویلنٹین بارکو کے سر پر تھپڑ مار دیا۔
اس کے فوراً بعد ارجنٹائن کے متعدد کھلاڑی بیلنگھم کے گرد جمع ہو گئے جبکہ تجربہ کار ڈیفینڈر نکولس اوٹامینڈی نے بھی ان کا سامنا کیا۔
¡EL ENGANCHÓN DE BELLINGHAM CON LOS JUGADORES DE ARGENTINA TRAS EL FINAL!#NuestroMejorMundial #NuestroMejorMundialAS @jfelixdiaz @as_tv pic.twitter.com/9Y8rlgG2TL
— Diario AS (@diarioas) July 15, 2026











