دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’فیس بک‘ کی سروسز آج صبح اچانک معطل ہو گئی تھیں جس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو لاگ ان کرنے اور پلیٹ فارم استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رپا۔
اتوار کی صبح فیس بک کا ڈیسک ٹاپ ورژن (ویب سائٹ) مکمل طور پر ڈاؤن ہو چکا تھا اور صارفین کے سامنے سکرین پر ایک پیغام نمودار ہو رہا تھا جس میں لکھا تھا’اکاؤنٹ عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے۔ ایک سائٹ ایشو کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ اس وقت معطل ہے، ہمیں توقع ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔ براہ کرم چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔‘
مزید پڑھیں
پاکستان میں بھی صارفین کو میٹا کی سروسز فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔
اس کے بعد ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اس بارے میں بات چیت بھی کرتے رہے۔
User reports indicate problems with Facebook since 3:55 AM EDT.
How is it affecting you? #FacebookDownhttps://t.co/8wgYQLKxCu— Downdetector (@downdetector) July 19, 2026
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ نے صبح کہا تھا کہ ’ آج صبح 9 بجے کے قریب اچانک فیس بک ڈاؤن ہونے کی شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
’ہزاروں صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ اپنی نیوز فیڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔‘

میٹا انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم کمپنی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم اس ’سائٹ ایشو‘ کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور جلد ہی سروسز کو بحال کر دیا جائے گا۔













