Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار سالہ حج پالیسی: 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانی عازمین کی آن لائن رجسٹریشن

حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان بھی جلد متوقع ہے( فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان میں پہلی مرتبہ چار سال کی حج پالیسی سال 2027 تا 2030 کے تحت عازمین حج کے لیے آن لانن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ان میں 2 لاکھ 46 ہزار نے سرکاری جبکہ 94 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔
پنجاب سے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار، سندھ سے ایک لاکھ جبکہ خیبر پختونخوا میں 51 ہزار عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد کشمیر سے دو ہزار 600 اور گلگت سے ایک ہزار200 عازمین رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے ’حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔درخواست گذار درست کوائف کا اندراج یقینی بنائیں اور گروپ صرف فیملی کے افراد کا بنایا جائے۔‘
یاد رہے پاکستان کی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال کی حج پالیسی اور پلان کی باضابطہ منظوری دی تھی، جس کے تحت اب عازمینِ حج کو ہر سال نئے سرے سے رجسٹریشن کے روایتی عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا بلکہ وہ 2030 تک کے لیے ایک ہی بار اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

 

شیئر: