Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، قطری اور مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ

رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال، دوطرفہ رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا جو مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے ساتھ خطے میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے میں معاون ہوں۔

 

شیئر: