Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ملٹی پل اینٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا، شرائط کیا ہیں؟

عمرہ سروسز پیکیج کنفرم کرنے کے بعد ویزے کی درخواست دی جا سکے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ایک سالہ ملٹی پل اینٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا ہے، یہ ویزا، اجرا کی تاریخ سے 365 دن کے لیے ہوگا جبکہ قیام کی انتہائی حد 90 روز ہوگی۔ متعدد مرتبہ مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے ’ملٹی پل اینٹری عمرہ ویزا، ضیوف الرحمان خدمت پروگرام اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد زائرین کی آمد کو آسان اور خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔‘
ملٹی پل اینٹری عمرہ ویزے کے ضوابط کے حوالے سے وضاحت میں کہا گیا کہ ’ملٹی پل عمرہ ویزا ہولڈر کو حج سیزن میں یکم ذی القعدہ سے 13 ذی الحجہ تک مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘ 
ویزے کا اجرا ’نسک‘ پورٹل پر رجسٹرڈ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ’سروسز پیکیج‘ لینے سے مشروط ہوگا، جو عمرہ زائر کے قیام کی مدت کے مطابق ہو۔
عمرہ سروسز پیکیج کنفرم کرنے کے بعد ویزے کی درخواست دی جائے گی۔ عمرہ زائر کو ’نسک‘ پورٹل پر عمرہ پرمٹ جاری کرانا ہوگا۔
ملٹی پل اینٹری عمرہ ویزے پر پیکیج کے مطابق قیام مکمل کرنے کے بعد مملکت سے روانہ ہونے کی صورت میں سسٹم میں ویزا خود کار طور پر معطل ہو جائے گا جسے دوبارہ پیکیج لینے پر فعال کیا جا سکے گا۔  

 

شیئر: