Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ، پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ

ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 200 ہزار عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ اور پیلگرم ایکسپیرئنس پرو گرام نے عمرے ویزے پر مملکت آنے والوں کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔
 سیزن کے آغاز 15 ذولحجہ سے محرم 1448 کے اختتام تک ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 200 ہزار 500 عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔
اس عرصے میں مجموعی بین الاقوامی آمد کی تعداد 1.27 ملین سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ قیادت کی سپورٹ، انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن اور وژن 2030 کے ساتھ منسلک ڈیجیٹل اور آپریشنل خدمات کی جاری ترقی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 75 فیصد طیارے کے ذریعے جبکہ 25 فیصد زمینی اور بحری پورٹس کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔ 
پاکستان سے سب سے زیادہ دو لاکھ عمرہ زائرین آئے، اس کے بعد انڈونیشیا ایک لاکھ 70 ہزار اور عراق ایک لاکھ 30 ہزار زائرین مملکت پہنچے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ عمرہ نظام اپنی ڈیجیٹل رسائی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ منصوبہ بندی سے لے کر روانگی تک زیادہ آسان اور اعلی معیار کا تجربہ فرہم کیا جا سکے۔

 یاد رہے سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اتوار 31 مئی 2026 بمطابق 14 ذو الحجہ سے عمرہ ویزے کا اجرا اور زائرین کے مملکت میں داخلے کا آغاز کیا تھا۔
 وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری عمرہ سیزن کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال، 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے جبکہ عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال، 23 مارچ 2027 ہے۔
 وزارت کے مطابق’ 30 شوال،7 اپریل 2027 عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔‘
وزارت نے عمرہ کپمنیوں اور بیرون ملک ایجنٹس پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ شیڈول کی پابندی کریں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تمام ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ پورے سیزن کے دوران اعلی معیار کی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: