ترکیہ میں سعودی شہری ڈوب کر ہلاک، چھوٹے بھائی کو بچا لیا گیا
انقرہ میں سعودی سفارتخانہ، متعلقہ تک حکام کے ساتھ رابطے میں ہے( فوٹو: اخبار 24)
شمالی ترکیہ میں ایک سعودی شہری ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے چھوٹے بھائی کو بچا لیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق انقرہ میں سفارتخانے نے سعودی شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ترک حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ طرابزون کے سیاحتی علاقے ازنگول میں پیش آیا۔ 39 سالہ سعودی شہری عبدالعزیز الحربی ندی کے کنارے یادگاری تصویر لینے کی کوشش رہے تھے کہ پاًوں پھسلنے کے باعث وہ پانی میں جا گرے۔
عینی شاہدین کے مطابق سعودی شہری کے چھوٹے بھائی 23 سالہ عمر الحربی نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن پانی دونوں کو بہا کر لے گیا۔ موقع پر موجود مقامی شہری چھوٹے بھائی کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
انقرہ میں سعودی سفارتخانہ، متعلقہ تک حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور واقعے کی پیروی کر رہا ہے۔
ازنگول ایک معروف سیاحتی مقام ہے جو خلیجی خطے سے سالانہ ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یہاں ایک قدرتی جھیل ہے، یہ گھنے جنگلات سے ڈھکی وادیوں اور رویتی لکڑی کے گھروں کے لیے مشہور ہے۔
