سعودی عرب، قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال
جمعرات 23 جولائی 2026 3:42
خلیج عرب میں فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی، خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں، پورے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر ہم آہنگی اور مشاورت کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یونانی ہم منصب نے بھی رابطہ کیا۔ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا،۔جبکہ جہاز رانی کی سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے کسی بھی عمل یا طریقہ کار کو مسترد کیا۔