Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پتھر کا روایتی فن تعمیر جو طائف کی تاریخ کو زندہ رکھے ہوئے ہے

قدیم عمارتیں رہائش کے ساتھ تحفظ کے لیے بھی استعمال ہوتی تھیں ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ ریجن کی طائف کمشنری میں پتھر کا فن تعمیر بھر پور تاریخ اور مخصوص تعمیراتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، پتھر سے بنی عمارتیں، قدیم قلعے اور فصیلیں علاقے کی قدیم تہذیب اور ورثے کی نمایاں شناخت ہیں۔
طائف کی وادیوں اور تاریخی دیہات میں موجود یہ عمارتیں نہ صرف قدرتی ماحول سے ہم آہنگ تعمیراتی مہارت کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ  ثقافتی اور ورثے کی سیاحت کے لیے بھی کشش رکھتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق طائف ہسٹری سینٹر کی سربراہ ڈاکٹر لطیفہ العدوانی بتایا ’ پتھر کا فن تعمیرعلاقے کی سماجی اور اقتصادی زندگی کو دستاویز کرنے کا تاریخی ریکارڈ ہے۔ یہاں کے متنوع جغرافیائی ماحول نے تعمیرات کے کئی منفرد انداز متعارف کرائے تاہم ان تمام میں طائف کی مشترکہ تعمیراتی شناخت برقرار رہی۔‘
 ’پتھروں سے تعمیر کی گئی یہ قدیم عمارتیں ماضی میں نہ صرف رہائش بلکہ علاقے کے تحفظ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ یہاں دفاعی ٹاورز، قلعے، مجالس اور غلے کے گودام بھی عہدِ رفتہ کی یادگار کے طور پر آج بھی موجود ہیں، جو مقامی قدرتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ارد گرد کے پہاڑوں اور وادیوں کے مطابق بنائے گئے۔‘

ڈاکٹر لطیفہ العدوانی کا کہنا ہے ’طائف کے شمال، جنوب ، مشرق و مغرب میں پتھر کے فن تعمیر کی وسیع موجودگی اس علاقے میں انسانی آباد کاری کی طویل تاریح کی عکاسی کرتی ہے اور انسان و فطرت کے گہرے تعلق کی علامت ہے۔ یہ قدیم عمارتیں و در و دیوار خطے کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’تعمیراتی ورثے کا تحفظ، تاریخی علاقوں اور دیہات کی بحالی اور انہیں ترقی دینا ثقافتی سیاحت کے فروغ، سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانے اور نئی نسل کو اپنے تایخی ورثے سے جوڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔‘

 

شیئر: