Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سیاحت نے الباحہ شہد فیسٹیول کا دورہ کیا

شہد کی مختلف اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے  پرنس حسام پارک میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران الباحہ ریجن میں جاری شہد فیسٹیول کے 18 ویں ایڈیشن دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر سیاحت نے پویلین کا دورہ کیا۔ شہد اور اس کی مصنوعات کا دیکھا اور مختلف اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے پیداواری طریقوں اور ان اقدامات کا بھی جائزہ لیا جن کا مقصد شہد کی مکھیاں پالنے کے شعبے کی سپورٹ کرنا ہے، جس کا قومی زرعی مصنوعات کے معیار اور اقتصادی قدر کو بڑھانے میں اہم کردار ہے۔
الباحہ شہد فیسٹیول، خطے کے سب سے نمایاں سیزنل ایونٹس میں سے ایک کے طور پر پورے سعودی عرب سے شہد کے پروڈیوسروں کو اکھٹا کرتا ہے۔ یہ فیسٹیول مقامی شہد کے معیار کو فروغ دینے، شہد کی مکھیوں کے پالنے کی انڈسٹری کی سپورٹ  اور خطے کے سمر سیزن کے دوران وزیٹرز کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شہد فیسٹیول کا افتتاح، گورنر الباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریجن کے نائب گورنر نے کیا تھا۔

اس سال فیسٹیول میں 45 پروڈیوسر حصہ لے رہے ہیں۔ الباحہ کا شہد مملکت میں اپنے اعلی معیار اور تنوع کے باعث مقبول ہے۔ ممکت میں پیدا ہونے والے کُل شہد کا 20 فیصد حصہ الباحہ سے حاصل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے الباحہ ریجن میں زمانۂ قدیم سے ہی الباحہ میں شہد کی مکھیوں کو پالنا اور ان کی افزائش نسل ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔
تاہم ثقافت کے اس پہلو میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آئی ہیں اور اب یہ ایک پائیدار معاشی ماڈل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

 

شیئر: