Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی غزہ میں گرم کھانوں کی تقسیم جاری

گرم کھانے کی تقسیم سے 25 ہزار افراد مستفید ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے اپنے مرکزی کچن کے ذریعے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے جن سے 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام غزہ میں برادر فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی مہم کے تحت کیا گیا۔
یہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف مشکلات و بحرانوں کے دوران ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

شیئر: